بیلگاوی 15 / جولائی (ایس او نیوز) بیلگام چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام تاجروں اور صنعت کاروں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خاموش احتجاجی ریالی نکالی اور ریاستی وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بجلی بل میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے رانی چنّما سرکل سے ریالی نکالی گئی اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو دھرنا دیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ہیمنت پوروال نے ڈی سی نتیش پاٹل کے توسط سے وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے نام میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں اور ریاست میں تجارت و کاروبار کرنے لائق ماحول فراہم کیا جائے ۔ ورنہ ہم لوگوں کے لئے یہاں سے مہاراشٹرا میں منتقل ہونا لازمی ہو جائے گا۔
اس موقع پر بیلگاوی کے مختلف حصوں سے صنعت کار اور تاجروں نے ریالی اور مظاہرے میں حصہ لیا۔